کین رچرڈسن چوٹ کے سبب ہندوستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

0
0

یواین آئی
بنگلورو، ´// آسٹریلیا کے تیز گیندباز کین رچرڈسن چوٹ کی وجہ سے ہندوستان کے خلاف ٹی ۔ 20 اور ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا نے یہ اطلاع دی ہے ۔ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین دو میچوں کی ٹی 20 سیریز کا آخری میچ آج (27 فروری) کو کھیلا جاناہے ۔رچرڈسن کو ٹی 20 سیریز کی شروعات سے پہلے ٹریننگ کے دوران چوٹ لگ گئی تھی جس سے نجات حاصل نہیں کرسکے اور ون ڈے سیریز سے بھی باہر ہوگئے ۔ ان کی جگہ اینڈریو ٹائی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ ٹیم کے فیزیو تھیرپسٹ ڈیوڈ بیکلے نے کہا کہ “رچرڈسن نے وجاگ میں پہلے ٹی 20 سے قبل ٹریننگ کے دوران بائیں طرف درد کی شکایت کی تھی۔ بدقسمتی سے وہ دورے میں ٹیم کے ساتھ برقرار نہیں رہ سکیں گے ۔ وہ ری ہیبلیٹیشن کے لئے آسٹریلیا واپس لوٹیں گے ۔ ہم ان کی فٹ نیس پر نظر رکھیں گے ۔آسٹریلیائی ٹیم پہلے ہی زخمی تیزگیندبازوں مشل اسٹارک اور جوش ہیزل وڈ کے بغیر کھیل رہی ہے اور رچرڈسن کے بھی باہر ہونے سے ٹیم کو زبردست جھٹکا لگا ہے ۔ رچرڈسن کے زخمی ہونے کے بعد اینڈریو ٹائی کو موقع دیا گیا ہے جو آسٹریلیا کی جانب سے نومبر میں ہندوستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کھیلے تھے ۔ آسٹریلیا ون ڈے ٹیم :ایرون فنچ (کپتان)، ایلیکس کیری، عثمان خواجہ، شان مارش، ڈی ارس¸ شارٹ، پیٹر ھینڈسکامب، مارکس اسٹونس، گلین میکسویل، جھائے رچرڈسن، ایشٹن ٹرنر، پیٹ کمنز، اینڈریو ٹائی، ناتھن کلٹر نال، جیسن بہرین فورڈ، ناتھن لیون، ایڈم جمپا۔یواین آئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا