بین الاقوامی کرکٹ میں ہر ٹیم مضبوط ہے : ولیمسن

0
0

یواین آئی
ھیملٹن ///نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا خیال ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں ان کی ٹیم دوسرے نمبر پر آ گئی ہو لیکن کسی بھی ٹیم کو کمزور سمجھنا بڑی غلطی ثابت ہوگی۔کپتان کین ولیمسن نے بنگلہ دیش کے خلاف جمعرات سے شروع ہو رہی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے پہلے یہ بات کہی۔نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ یہاں کل سے شروع ہو رہا ہے ۔بنگلہ دیش نے آج تک نیوزی لینڈ کی سرزمین پر کوئی بھی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا ہے ۔نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں نویں نمبر والی بنگلہ دیش کو شکست دے کر مسلسل پانچویں ٹیسٹ سیریز جیتنے کی کوشش کرے گی۔بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل یہاں ولیمسن نے کہا، "بین الاقوامی کرکٹ میں ہر ٹیم مضبوط ہے اور اسے کمزور نہیں سمجھنا چاہئے ۔نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا، "حالیہ وقت میں مضبوط ٹیموں کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ یہ تمام ٹیمیں بہت باصلاحیت ہیں۔ہم نے دیکھا کہ سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی جو کہ ایک بہت ہی شاندار کوشش تھی۔جنوبی افریقہ جیسی ٹیم کو کہیں بھی ہرانا بہت مشکل ہوتا ہے ۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ کوئی ٹیم کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے ۔ "واضح رہے کہ حال ہی میں سری لنکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کودو۔صفر سے شکست دیتے ہوئے تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔ وہیں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کودو۔ایک سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی تھی۔یواین آئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا