’جنون میں تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں‘

0
0

باہمی تصادم کے بجائے دونوں ممالک ترقی پر توجہ دیں : منموہن
یواین آئی

نئی دہلیسابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے پاکستان کے ساتھ سرحد پر جاری کشیدگی کو دونوں ممالک کا”جنون قرار دیتے ہوئے انہیں باہمی تصادم کی بجائے ترقی کا راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔مسٹر سنگھ نے بدھ کو یہاں ایک پروگرام کے دوران ہندوستان۔ پاکستان کے درمیان براہ راست کشیدگی کا ذکر کئے بغیر کہا کہ اس وقت دونوں ممالک جنون میں تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کی بجائے ہماری ترجیح کروڑوں غریب لوگوں کو ضرورت کی چیزیں مہیا کرنے پر مرکوز ہونی چاہیے۔غیر سرکاری تنظیم ’انڈیا نیکسٹ کی جانب سے مسٹر سنگھ کو پہلا پی وی نرسمہا راو¿ قومی قیادت اور لائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک سمجھداری سے کام لیں گے اور اقتصادی ترقی کو ترجیح دیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا