قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے:ایس ایس پی ٹریفک
لازوال ڈیسک
سانبہایس ایس پی ٹریفک دیہی جموں موہن لال کیتھ کی قیادت میں کانفرنس ہال سانبہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹریفک کے کئی منتظمین نے شرکت کی جہاں بہتر نقل و حمل پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک نے منتظمین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل پیرہ نہ ہونے والوں کے خلاف قانونی کریک ڈاﺅن کیا جائے تاکہ نقل و حمل کا بہتر انتظام ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ ،سیٹ بیلٹ ،انشورنس کے بغیر گاڑی چلانے والوںکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔اس موقع پر ڈی وائی ایس پی ٹریفک سانبہ کٹھوعہ بہاری لال اور دیگر ڈی ٹی آئی نے اجلاس میں شمولیت کی۔