مقررین نے کام کی جگہوں اور تعلیمی اداروں میں ہراسگی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا
لازوال کٹھوعہ
کٹھوعہ جسمانی اور جنسی ہراسانی کی لعنت کے بارے میں بیداری پھیلانے کے مقصد سے، مشن شکتی نے ناری شکتی جاگرتی منچ، کٹھوعہ کے اشتراک سے آج گورنمنٹ ڈگری کالج کٹھوعہ میں ’تعلیمی اداروںمیں ہراساں کرنے سے متعلق آگاہی اور روک تھام‘ کے موضوع پر ایک انٹرایکٹو اور تعلیمی سیشن کا انعقاد کیا۔ اس موقع پرایس ایس پی کٹھوعہ آر سی کوتوال جو مہمان خصوصی تھے نے روایتی چراغاں کرکے کارروائی کا آغاز کیا۔وہیںپروگرام میں مختلف نجی سکولوں اور کالجوں کے دس سے زائد طلباءنے شرکت کی اور کام کی جگہوں اور تعلیمی اداروں میں ہراساں کیے جانے پر روشنی ڈالی۔اس موقع پرپرنسپل جی ڈی سی کٹھوعہ سمنیش جسروٹیا نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں سیشن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کام کی جگہوں اور تعلیمی اداروں میں ہراسگی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ خواتین ملازمین کو کام کی جگہوں پر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔وہیںایس ایس پی کٹھوعہ آر سی کوتوال نے اس موضوع کے بارے میں تفصیل سے غور کیا اور ہراساں کرنے سے متعلق شہریوں کو دستیاب قانونی دفعات اور علاج کے بارے میں شرکاءکو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کٹھوعہ پولیس کے پاس خواتین سے متعلق مسائل کی شکایات لینے کے لیے ایک مخصوص ویمن پولیس اسٹیشن ہے اس کے علاوہ ایک پنک اسکواڈ بھی ان خواتین کی مدد کے لیے ہے جنہیں کسی بھی طرح کی ہراسانی کا سامنا ہے۔ انہوں نے طالبات کو مزید مشورہ دیا کہ وہ ون اسٹاپ سینٹر کا استعمال کریں جو ضلع میں سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے ذریعے مشن شکتی کے تحت بن رہا ہے جو ان خواتین کی بہت مدد کرے گا جو مصیبت میں ہیں اور انہیں قانونی اور اخلاقی مدد کی ضرورت ہے۔