لازوال کٹھوعہ
کٹھوعہ آزادی کا امرت مہوتسو جشن کے ایک حصے کے طور پر، سماجی جنگلات ڈویژن کٹھوعہ کی طرف سے پہلے سے طے شدہ بیداری مہم کوآگے بڑھایا گیا، جس میں بلاک نگروٹہ گجرو کی مختلف پنچایتوں کے ساتھ ون مہوتسو شجرکاری مہم اور بات چیت کے سیشن منعقد کیے گئے۔ اس پروگرام میں پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ اور ڈائریکٹر سوشل فاریسٹری ڈپارٹمنٹ جموں وکشمیر روشن جگی، آئی ایف ایس موجود تھے ۔علاوہ ازیں ، ڈی ڈی سی ممبر نگروٹہ گجرو،محکمہ کے دیگر ملازمین بھی اس تقریب میں موجود تھے ۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے روشن جگی نے، لوگوں کی زندگی کو بلند کرنے اور لوگوں کی روزی روٹی کے مواقع کو بہتر بنانے میں سماجی جنگلات کے محکمے کے کردار پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر انہوں نے خاص طور پر اکتوبر 2019 کے بعد، پنچایتوں کی مضبوطی کے بعد اور انہیں حال ہی میں مطلع شدہ سماجی جنگلات کے شجرکاری قوانین کے بارے میں آگاہ کیا۔وہیںنارائن دت نے محکمہ کی طرف سے شروع کی گئی شجرکاری اور بیداری مہم کی تعریف کی اور مستقبل کی کوششوں میں ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔