راوت کی رہائش گاہ پر کالے دھن منی لانڈرنگ کے معاملے میں چھ گھنٹوں تک چھاپہ ماری
یواین آئی
ممبئی مرکزی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے نے آج یہاں شیوسینا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کی رہائش گاہ پر کالے دھن منی لانڈرنگ کے معاملے میں چھ گھنٹوں تک چھاپہ مارنے کے بعد بالاآخر اپنی تحویل میں لیا ان پر الزام ہیکہ انہوں نے مضافات کے گوریگاوں علاقے میں واقع پترا چال کی ازسرنوتعمیر کے معاملے میں غیر قانونی طور روپیوں کا لین دین کیا تھا جس میں ان کے اہل خانہ کے ہمراہ ان کے ساتھی بھی شامل ہیں-اس کارروائی سے قبل ای ڈی نے راوت کے خلاف دو مرتبہ سمن جاری کیا تھا لیکن دونوں مرتبہ سینا لیڈ ر نے ای ڈی دفتر میں حاضری سے معذوری ظاہر کی تھی آخری سمن 27 جولائی کو ان کے خلاف جاری کیا گیا تھا-سمن کے جواب میں راوت کے وکلاءای ڈی دفتر میں حاضر ہوئے تھے اور انہوں نے ایجسی کو مطلع کیا تھا کہ پارلیمنٹ کے جاری اجلاس کی وجہ سے راوت کو مہلت دی جائے اور وہ 7 اگست کو ایجنسی کے روبرو حاضر ہو سکتے ہے-انہوں نے یکم جولائی کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ اس معاملے میں ای ڈی نے راو¿ت کی دادر اور علی باغ کی جائیدادیں بھی ضبط کی ہیں۔ایکناتھ شندے کی شیوسینا سے بغاوت کے بعد شیوسینا کو کنٹرول کرنے کے لیے لڑائی میں راو¿ت نے اودھو ٹھاکرے کی حمایت کی تھی۔