کٹھوعہ ضلع میں زبردست بارشوں سے تباہی،بھاری نقصانات کاسامنا

0
0

متعددسڑکیں بھی تباہ،ٹریفک نظام درہم برہم،قبائلی طبقے کوشدیدمشکلات کاسامنا
حفیظ قریشی
کٹھوعہ ضلع کٹھوعہ میں بھاری بارش سے عام زندگی بری طرح سے متاثر ہو کر رہ گئی ہے اور سرحدی علاقے زیرآب ہو گئے ہیں ۔گذشتہشب سے مسلسل بارش کے باعث ضلع میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے باعث میں کئی مقامات پر متعدد رہائشی مکانوں میں بارش کے سیلابی پانی نے دستک دے دی۔ بھاری پانی گھروں کے اندر گھس آیا ہے۔تاہم ضلع کے پلائی علاقے میں قبائلی طبقہ کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا، مال مویشی سمیت روزمرہ کی زندگی میں استعمال میں ہونے والی گھریلو چیزوں کا نقصان ہوا ہے جبکہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے آشیانے برباد کر کے رکھ دئیے ہیں۔تو وہیں ضلع سمیت شہر کو جوڑنے والی کئی دیہاتی سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہوگئیں ہیں بلاوار دہیلہ چک، بنی بسوہلی، مہانپور سڑکیں پورا دن بند رہیں اس دوران سڑک پر سے گاڑیوں کی آمدورفت بھی معطل ہو کر رہ گئی اور سڑک بند ہونے سے ہزاروں کی تعداد میں مسافروں اور درجنوں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اس بھاری بارش سے بنی ، بسوہلی بلاوار، لوہائی ملہار میں رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور متعدد مقامات پر دراڑیں پڑنے سے سڑکیں دھنس گئیں ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا