محکمہ ٹھیکیداروں کے ساتھ مل کر خزانہ عامرہ کو لوٹ رہا ہے؟

0
0

پی ایم جی ایس وائی پر گول مہاکنڈ سڑک پر ناقص مٹیریل کے استعمال کا عوام نے لگایا الزام
لطیف ملک
گول سب ڈویژن گول کے علاقہ مہاکنڈ کو جوڑنے والی پی ایم جی ایس وائی کی واحد سڑک پر لوگوں نے بڑے پیمانے پر ناقص میٹریل استعمال میں لا کر دھوکہ دھڑے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ محکمہ ٹھیکیداروں کے ساتھ مل کر خزانہ عامرہ کو لوٹ رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر سڑک کی تعمیر میں جہاں غیر معیاری میٹریل کا استعمال کیا گیا وہیں دوسری جانب تمام قدرتی چشموں کو بھی نیست نابود کر دیا اور کسی بھی مقام پر آبی نکاس کا کوئی بندو بست نہیں ہے جس وجہ سے برسات کی بارشوں کا سارا پانی لوگوں کی زرعی اراضی کے ساتھ ساتھ رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک مقامی شہری کا کہنا ہے کہ اگر چہ اس سلسلے میں پی ایم جی ایس وائی سے بھی مطالبہ کیا تھا وہ متعلقہ جے ای بھی موقعہ پر آیا تھا اور تمام حالات کا جائزہ لیا لیکن وہاں جو انہوں نے پایا وہ دیکھ کر اس نے راہِ فرار اختیار کرنا ہی بہتر سمجھا تب سے اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ڈنگے دئے گئے ہیں ا±ن میں مٹی کی برائی کی گئی ہے جس وجہ سے بارشوں کی وجہ سے و ہ ڈھہ گئے اور سڑکوں پر بھی غیر معیاری میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے۔ مقامی شہری کا کہنا ہے کہ سڑک پر کسی بھی جگہ آبیِ نکاس کا کوئی نظام نہیں ہے جس وجہ سے سارا پانی لوگوں کی اراضی اور رہائشی مکانات میں آتا ہے اور اس سے کافی نقصان ہورہا ہے۔شہری کا کہنا ہے کہ بارشوں کے پانی سے میرے مکان و اراضی کا کافی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں ایس ڈی ایم گول کو بھی ایک تحریری درخواست دی ہے اور ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن و اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مہا کنڈ روڈ کی تعمیر کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے تا کہ قصورواروں کے خلاف کاروائی کی جائے اور متاثرین کو فوری طور پر امداد دی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا