ہم کبھی نہیں جھکیں گے اورنہ ہی ڈریں گے: ساہنی
لازوال ڈیسک
جموں ممبئی میں شیوسینا کے سینئر لیڈر اور پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ کی رہائش گاہ پر ای ڈی کے چھاپے کی خبر سننے اور گھنٹوں طویل پوچھ گچھ کے بعد انہیں حراست میں لینے کے بعد شیو سینا جموں و کشمیر نے پلے کارڈز اٹھا کر سخت احتجاج کیا۔اس سلسلے میں جموں وکشمیر اکائی کے صدر منش ساہنی نے کہا کہ شیو سانک کبھی نہیں جھکیں گے اور نہ ہی خوفزدہ ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ ای ڈی کا سیاسی استعمال بند کیا جائے ۔وہیںپارٹی کے ریاستی سربراہ منیش ساہنی نے کہا کہ تمام غیر بی جے پی ریاستوں میں ای ڈی کی بڑھتی ہوئی فعالیت سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت ای ڈی کی آڑ میں سیاسی فائدہ اٹھا رہی ہے۔ساہنی نے کہا کہ مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں ایم وی اے حکومت کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر حکومت کو گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ساہنی نے مزید کہا کہ بی جے پی کی یہ شان و شوکت جمہوری ملک کے لیے تشویشناک اور بدقسمتی ہے۔ ساہنی نے کہا کہ سنجے راوت قابل احترام بالا صاحب ٹھاکرے کے سچے شیو سنک ہیں جن کی حقیقی آواز کو ایجنسیاں دبا نہیں سکتیں۔ وہ ہر چیلنج کا مقابلہ کرنا اور مناسب جواب دینا جانتے ہےں۔