لازوال ڈیسک
جموں ہندوستانی فوج نے راجوری کے لام میں نوجوانوں کو ڈرائیونگ کی مہارت سے بااختیار بنانے اور لرنرز لائسنس حاصل کرنے میں ان کی مدد کرنے کے لیے ڈرائیونگ کلاسز کا انعقاد کیا۔واضح رہے نوجوان آج جدید دور میں ضروری سمجھے جانے والے ہنر کو حاصل کرکے اپنے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے خود انحصاری کے منتظر ہیں۔ تاہم کیڈر کے دوران مردوں اور خواتین سمیت بڑی تعداد میں افراد کو 14 دنوں کے دوران کار ڈرائیونگ کی تربیت دی گئی۔ اس تربیت حاصل کرنے والوں اور ان کے والدین نے ڈرائیونگ کلاسز کے انعقاد پر ہندوستانی فوج کا شکریہ ادا کیا۔