جی ڈی سی جوڑیاں کی این ایس ایس اکائی نے ’ہر گھر ترنگا مہم‘کے تحت گود لئے گئے گاﺅں کا دورہ کیا

0
0

پروفیسر کلدیپ راج شرما نے قومی فخر کی علامت کے طور پر قومی پرچم کی اہمیت پر روشنی ڈالی
لازوال ڈیسک
جموں گورنمنٹ ڈگری کالج جوڑیان کی این ایس ایس اکائی نے آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام مہم ’ہر گھر ترنگا‘ کے تحت گود لیے گئے گاو¿ں مان چک کا دورہ کیا تاکہ لوگوں کو ترنگا گھر لانے اور ہندوستان کی آزادی کے 75ویں سال کے موقع پر لہرانے کی ترغیب دی جا سکے۔ اس موقع پرکالج کے پرنسپل پروفیسر کلدیپ راج شرما نے قومی فخر کی علامت کے طور پر قومی پرچم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور این ایس ایس کے رضاکاروں کو ہر گھر ترنگا کے پیغام کو پرجوش طریقے سے لہرانے کی ترغیب دی۔ اس دوران سمسٹر ششم کی طالبہ ریا شرما نے پروگرام کی کارروائی چلائیجہاں کئی دیگر طالبات نے ہر گھر ترنگا مہم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور عام لوگوں کو ہمارے قومی پرچم کی اہمیت سے آگاہ کیا۔تاہم پنچایت مان چک کے سرپنچ اوتار سنگھ نے بھی اس موقع پر عوام سے تبادلہ خیال کیا اور قومی پرچم کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے کالج کے اقدام کو سراہا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا