ڈیری نے زراعت، مویشی پالنے کے شعبے میں ترقی کے نئے مواقع فراہم کیے ہیں: مودی

0
0

وزیراعظم نے گجرات میں ایک ہزار کروڑ کے ڈیری پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا
یواین آئی

نئی دہلی/احمد آبادوزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو گجرات کے سابرکانٹھا کے گڈھوڈا چوکی میں واقع سابر ڈیری میں 1,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔حکومت کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں سے مقامی کسانوں اور دودھ پیدا کرنے والوں کو بااختیار بنایا جائے گا اور ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ اس سے علاقے کی دیہی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔ ان پروجیکٹوں میں 300 کروڑ روپے کی لاگت سے تقریبا 120 ٹن یومیہ کی تین لاکھ لیٹر کی یومیہ صلاحیت کے ساتھ ایک عالمی معیار اور خالص صفر کاربن ایمیشن دودھ پاو¿ڈر پلانٹ اور ایسپٹک دودھ پیکیجنگ پلانٹ کا افتتاح شامل ہے۔اس موقع پر منعقدہ میٹنگ میں مسٹر مودی نے سوکنیا سمردھی یوجنا کے استفادہ کنندگان اور اعلیٰ خواتین دودھ پیدا کرنے والوں کو مبارکباد دی۔ اس پروگرام میں وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل بھی موجود تھے۔اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہاکہ "آج سابر ڈیری کی توسیع ہوئی ہے۔ یہاں سینکڑوں کروڑ روپے کے نئے منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس دودھ پاو¿ڈر پلانٹ اور اے سیپٹک پیکنگ سیکشن میں ایک اور لائن کے اضافے سے سابر ڈیری کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔مسٹر مودی نے بھورا بھائی پٹیل کو بھی یاد کیا، جو سابر ڈیری کے بانی شخصیات میں سے ایک تھے۔ وزیر اعظم نے دو دہائی قبل خطے میں پائی جانے والی محرومیوں اور خشک سالی کے حالات کو یاد کیا اور بتایا کہ کس طرح انہوں نے بطور وزیر اعلیٰ عوام کے تعاون پر زور دیا اور خطے کی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ مویشی پروری اور ڈیری اس کوشش کا ایک اہم عنصر ہے۔ انہوں نے چارہ، دوائی فراہم کرکے اور مویشیوں کے لیے آیورویدک علاج کو فروغ دے کر مویشی پروری کو فروغ دینے کی بات کی۔مسٹر مودی نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں کئے گئے اقدامات کی وجہ سے گجرات میں ڈیری مارکیٹ ایک لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیری سیکٹر کی ترقی میں خواتین کا کردار اہم ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جیسے جیسے گجرات میں آبپاشی کی سہولیات پھیلی ہیں ہم نے زراعت اور مویشی پالن کے میدان میں بہت ترقی کی ہے اور ڈیری نے اسے بہت بڑی طاقت دی، معیشت کو استحکام، سیکورٹی بھی دی اور ترقی کے نئے مواقع بھی فراہم کئے۔گجرات کے سابر کانٹھا ضلع کے ہمت نگر میں سابر ڈیری کے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھتے ہوئے آج اپنے خطاب میں مسٹر مودی نے کہاکہ یہ آپ بھی جانتے ہیں اور میں نے اچھی طرح دیکھا ہے کہ دو دہائیاں پہلے یہاں کی صورتحال کیا تھی۔انہوں نے کہاکہ آج کل ہمیں گجرات کے کئی حصوں میں ضرورت سے زیادہ بارش کے چیلنج کا سامنا ہے۔ لیکن ایک گجراتی کے لیے بارش کا آنا اپنے آپ میں اتنی خوشی اور اطمینان ہوتا ہے جس کا باہر کے لوگوں کو اندازہ نہیں ہے۔ وجہ یہ ہے کہ اپنے یہاں دس سال میں پانچ سال خشک سالی رہی ہو اوع ہم بارش کا انتظار کررہے ہوں۔ جب بہت بھر پوربارش ہوتی ہے تو دل بھی بھر جاتا ہے۔ اگر خشک سالی کا نتیجہ بارش ہوتی تھی تو کاشتکاری میں ایک فصل لے سکتے۔ مویشی پالنے میں بھی گھاس اور چارہ حاصل کرنے میں دشواری۔ ہم نے ایسے دن دیکھے ہیں اور اس وقت میں نے تہیہ کر لیا تھا کہ حالات کو بدلنا ہے۔ لہٰذا، جیسے جیسے گجرات میں آبپاشی کی سہولتیں پھیلیں، اسی طرح ہم نے زراعت اور مویشی پالنے کے میدان میں بہت ترقی کی، ترقی کی اور ڈیری نے اسے بہت طاقت دی۔ ڈیری نے معیشت کو استحکام بھی دیا، ڈیری نے تحفظ بھی دیا اور ترقی کے نئے مواقع بھی دیے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ آج سابر ڈیری نے توسیع کی ہے۔ یہاں سینکڑوں کروڑ روپے کے نئے منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ملک پاو¿ڈر پلانٹ اور اے سیپٹک پیکنگ سیکشن میں مزید ایک لائن کے اضافے سے سابر ڈیری کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ آج اس نئے پلانٹ کا بھومی پوجن ہو رہا ہے۔ اس سے بھی سابر ڈیری کی استعداد بڑھانے میں مدد ملے گی۔ میں سابر ڈیری اور اس کوآپریٹیو موومنٹ سے وابستہ تمام بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔مسٹر مودی نے گجراتی میں کہا، "انے جیارے سابر ڈیری نی بات آوے آنے بھربھائی نی یاد نہ آوے تو بات ادھوری رہی جائے” (جب سابر ڈیری پر آئے تو بھورابھائی کو یاد نہ کرنا، یہ ادھورا رہ جائے گا۔ بھورا بھائی پٹیل نے دہائیوں قبل جو کوشش شروع کی تھی وہ آج لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے میں مدد کر رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا