تباہ کن بارشوں،سیلابی صورتحال سے عوام کو بھاری نقصانات کاسامنا

0
0

ایل جی انتظامیہ بلاتاخیرمتاثرین کی مددکیلئے آگے آئے اورراحت پنچائے:سروڑی
دیپک شرما
کشتواڑ جموں کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ کے مڑواہ واڑون تا پاڈر میں بھاری بارش کے چلتے لوگوں کی فصلوں کو نقصان ہوا ہے اور بارش کے چلتے نالوں میں فلڈ آنے کی وجہ سے اور دریائے چناب کا پانی بڑھنے سے کئی پل تہس نہس ہو گئے ہیں۔ مڑواہ واڑون میں بھاری بارش کے چلتے سابقہ ایم ایل اے اندروال غلام محمد سروڑی نے لوگوں کو فون پر رابطہ کر کے تمام پریشانیوں کو غور سے سنا اور لوگوں کو یقین دہانی کروائی کہ علاقہ کی تمام پریشانی کو ضلع انتظامیہ تا جموں کشمیر انتظامیہ کی نوٹس میں لایا جائے گا۔ سروڑی نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما کو فون پر رابطہ کر کے مڑواہ واڑون میں بھاری بارش کے چلتے نقصانات کا معاوضہ جلد اڑ جلد واگزار کیا جائے۔ سابقہ ایم ایل اے اندروال غلام محمد سروڑی نے مزید بتایا کہ جموں کشمیر سے 35A اور 370 کو ہٹایا اور لوگوں کو ڈیولپمنٹ کو لیکر خواب دیکھایا تھا پر ایک بھی کام جموں کشمیر کے اندر نہیں ہوا۔ مزید بتایا کہ جاب کارڈ ہولڈرس سو دن کے روز گار کو لیکر ترس رہے ہیں کانگریس سرکار نے غریب لوگوں کے لیے ایم جی نریگا کے سکیم نکالی تھی پر بھاجپا اس سکیم کو بھی ختم کرنے پر ہے۔ سروڑی نے مچیل ماتا یاترا کو لیکر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاڈر کے کنڈیل میں ایک سال قبل پل دریائے چناب کے بڑھتے بہہ گیا تھا پر ایک سال ضلع انتظامیہ خاموش تماشہ دیکھنے لگی جبکہ پورے ملک کو معلوم ہے کہ مچیل ماتا کی یاترا ہر سال لاکھوں کی تعداد میں جموں کشمیر کے دیگر ریاستوں سے درشن کے لیے آتے ہیں پر اس کے باوجود کنڈیل پل پر کوئی کام شروع نہیں کیا گیا جبکہ یاترا شروع ہونے پر ہی پل کا کام شروع کیا گیا جو کہ ابھی بھی مکمل نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو درشن کرنے کے لیے سڑک نہیں ہے۔ سروڑی نے مزید کہا کہ کنڈیل پل کو لیکر ڈپٹی کمشنر سے فون پر رابطہ کیا جس میں ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے بتایا کہ آج بارش کے چلتے کام نہیں کر پائے۔ پل کو ایک یا دو دن میں مکمل کیا جائے گا۔ سروڑی نے مڑواہ واڑون میں بارش کے نقصانات کو لیکر بھی مزید مانگ کی ہے کہ علاقہ میں ایک ٹیم تشکیل دی جائے جس سے لوگوں کے نقصانات کا جایزہ لیکر انہیں معاوضہ واگزار کرنے کی مانگ کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا