لازوال ویب ڈیسک
سرنکوٹ// سرنکوٹ میں آتشزدگی کی ایک واردات میںلاکھوں روپئے کے مالیت کے موبائل و دیگر موبائیل سازوسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ سرنکوٹ شہر میں بدھ کے روز صبح تقریباً سات بجے کے قریب ملدیال پارکنگ کے سامنے ایک موبائل دکان میں آگ نمودار ہوئی۔اس دوران دوکان بند تھی ،عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دوکان سے بے تحاشہ دھواں نکلنے لگا جس پر مقامی دکانداروں نے شوروغل کیا اورفوری اور طور پر فائر برگیڈ گاڑی موقع پر پہنچ گئی۔آگ اس قدرزیادہ تھی کہ کچھ ہی منٹوں دکان میں موجود تمام سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا تھا۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق محمد اختر ولد محمد شفیع ساکن درابہ بہشتی درہ والے کی دکان تھی جس میں موبائل اور موبائل اسسریز کا سامان تھا۔تاہم آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے لیکن لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ آگ لگنے کی واردات ہوئی ہے۔ دوکان مالک نے بتایا کہ ایک اندازہ کے مطابق کم و بیش 8 لاکھ روپے مالیت کے موبائل اور دیگر سامان نذرآتش ہوا ہے پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔