ہندوستان غلطیوں سے باز آئے، ریاستی سیاست یک زبانی کا مظاہرہ کرے: جاوید ریشی

0
0

دفعہ 35A کی منسوخی ہندوستان کیلئے بڑا خطرہ

سید نیاز شاہ
پونچھ//ریاست کی خصوصی پوزیشن کا دفعہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر انصاف مو¿منٹ نے کہا کہ ہندوستان دفعہ 35A کے ساتھ چھیڑ کرکے اپنا مستقبل تاریک کرنے کی بے وقوفی نہ کرے۔ اپنے ایک بیان میں مو¿منٹ کے چئیر مین جاوید اقبال ریشی نے کہا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کا اپنا مقام، اپنا قانون اور اپنی الگ آئنی حیثیت ہے جس کو کوئی بھی نظر انداز نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ جموں و کشمیر کا مشروط الحاق ہے جس کو اس آرٹیکل کے ہٹانے سے نقصان ہوسکتا ہے اور ملک کئی ٹکڑوں میں بٹ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی سرکار کو خبردار کیا ہے کہ آر ایس ایس کے ایجنڈے پر چل کر جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن پر حکومت حملہ نہ کرے جس سے ملک کا نقصان ہو۔ انہوں نے جموں و کشمیر کی سیاست کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جماعتی، مسلکی، علاقائی، لسانی اور قومی سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ریاست کی بہتری کیلئے بیک آواز ہوکر آر ایس ایس کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی کوشش کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا