بھاجپا منشور بنانے میں عوام کی رائے بھی شامل کرے گی

0
0

’سوجھاﺅ پیٹی‘ میں موصولہ عوامی رائے کو شامل کرنے پر ہوا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
جموںریاست جموں و کشمیر بھاجپا کی منشور کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بھاجپا ریاستی نائب صدر ہرندر گپتا، ارون گپتا، گردھاری لال رینا پریا سیٹھی و دیگران موجود تھے اس موقع پر ’سوجھاﺅ پیٹی‘ میں موصولہ عوامی رائے کو منشور میں شامل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وہیں ہرندر گپتا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا ہی ایک ایسی جماعت ہے جو عوام کی خواہشات کا احترام کرتی ہے ۔اس دوران ارون گپتا نے کہا کہ پروگرام رتھ کے تحت مختلف حلقہ انتخابات کے تحت پیٹیوں کو مختلف مقامات پر نصب کرنے کیلئے بھیجا گیا تھا تاکہ عوام کی رائے کو بھی شامل کیا جا سکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا