کہا جو بھی غلط افواہ پھیلا ئے گا اس کے خلاف کی جائے گی کڑی قانونی کاروائی
سید نیاز شاہ
پونچھ// ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادوو نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ضلع پونچھ میں مختلف طرح کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جن میں کہا جارہا ہے کہ ضلع انتظامیہ پونچھ نے سرحدی علاقوں کو خالی کرنے کے لیے کہا ہے اس کے علاوہ اور کئی ایسی غلط خبریں سوشل میڈیا کے ذریعے عوام میں پھیلائی جا رہی ہے جن کا انتظامیہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ان چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام واٹس اپ گروپس کو پولیس تھانہ میں اندراج کروانے کے لیے کہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ضلع میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے تانکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور جو بھی شخص افوع پھلائے گا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ اس ماہ کے آخر یعنی 28 فروری تک ضلع میں دفعہ 144 نافذ رہے گا