لوگ افواہوں پر یقین نہ کریں : ایس ڈی ایم مینڈھر

0
0

ٰٓامن و امان قائم رکھنے پرمینڈھر میں حفاظتی دستوںکا روڈ مارچ
ناظم علی خان
مینڈھر//پلوامہ حملہ کے بعد حالات لگاتار کشیدہ بنے ہوئے ہیں اور لوگوں میں میں ڈر اور خوف پا یا جا رہا ہے جبکہ لوگ لگاتار افواہیں پھیلارہے ہیں ، افو اہو ں کو لیکر ضلع پونچھ کے اندر دفعہ 144لگادیا ہے جس کو دیکھتے ہوئے مینڈھر اِنتظامیہ نے کئی جگہوں پر پولیس و فوج کی چوکیاں لگا کر گاڑیوں کو چیک بھی کیا گیا ۔ تحصیل اِنتظامیہ نے ایس ڈی ایم مینڈھر ساحل جنڈیال کی قیادت میں روڈ مارچ فو جی ، پو لیس اور دیگر خفا ظتی دستو ں بھی مو جود تھے ۔ تاکہ لوگوں کو یہ پتہ چلے کہ حالات ٹھیک ہیں اور کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔روڈ مارچ کے دوران بڑی تعداد میں پولیس اور فوج کے جوان بھی تعینات رہے ۔ البتہ ایس ڈی ایم مینڈھر ساحل جنڈیال نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر یقین نہ کریں کیونکہ حالات ہر روز بہتر ہو رہے ہیں اور جو لو گ افو اہیں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف کا روائی کی جائے گئی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا