صاف ستھرا موومنٹ کے ریاستی صدر نے نگروٹہ کے کئی علاقہ جات کا کیا دورہ

0
0

لازوال ویب ڈیسک
جموں صاف ستھرا موومنٹ کے ریاستی صدر شوکت علی چودھری نے نگروٹہ کے کئی دور دراز علاقہ جات کادورہ کیاجہاں انہوں نے عوام سے سرکاری اسکیموں اور ترقیاتی کاموں کی جانکاری حاصل کی ۔اس دوران عوام نے شوکت علی چوہدری کو بتایا کہ کئی سکولوں میں ملازموں کی کمی محسوس کی جا رہی ہے اور کئی سکولوں میں اساتذہ تو ہیں لیکن انہیں بچوں کو پڑھانے کا شوق نہیں۔وہیںشوکت علی چودھری نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ ایسے اساتذہ پر گورنر انتظامیہ دھیان دے۔موصوف نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں جو دھاندلیاں ہےں ان پر گورنر انتظامیہ زیادہ سے زیادہ دھیان دے ۔انہوں نے کہا کہ کے کھیلوانڈیا اسکیم کے تحت ہر پنچایت میں کیمپ منعقد کروائے جائیں تاکہ نوجوان سماج میں پھیلی وباﺅں کے بجائے کھیل کود میں حصہ لیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا