سرحدی کشیدگی:نقل مکانی شروع

0
110

راجوری میں 27 دیہات کے باشندگان کوعارضی نقل مکانی کرنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایات
یواین آئی

جموںپلوامہ خود کش دھماکے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری سخت کشیدگی اور تنا¶ کے بیچ سرحد پر بھی طرفین کے درمیان ماحول مسلسل پُر تنا¶ ہے۔ ذرائع کے مطابق سرحد پرطرفین کے درمیان وقفہ وقفہ سے ہورہے گولہ باری کے تبادلے کے پیش نظر حکام نے ہفتہ کے روز جموں کشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے متصل واقع قریب 27 دیہات کے لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کے لئے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔ انگریزی روزنامہ ‘ہندوستان ٹائمز’ کی ایک رپورٹ کے مطابق ان دیہات کے باشندوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ضروری املاک واسباب کے ساتھ ان عارضی پناہ گاہوں جو پاکستانی بندوقوں کی پہنچ سے باہر ہیں، میں پناہ لیں۔ رمیش چودھری نامی ایک گا¶ں کے سرپرست نے بتایا کہ سرحد پر بھاری گولہ باری کا تبادلہ گذشتہ روز سے جاری ہے تاہم انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ دریں اثنا راجوری کے ضلع مجسٹریٹ محمد اعجاز اسد نے جمعہ کے روز علاقے کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گا¶ں کے باشندگان اپنے گھروں میں ہی رہنا چاہتے ہیں ہم نے کیمپ قائم کئے ہیں اور انہیں عارضی نقل مکانی کے منصوبے کے بارے میں ضروری جانکاری فراہم کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا