زمینی حقائق بدل نہیں سکتے

0
0

گرفتاریوں سے حالات بد سے بدتر ہوں گے: میرواعظ عمر فاروق
یواین آئی

سرینگرحریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک اور جماعت اسلامی کے لیڈروں اور کارکنوں کی شبابہ گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ انتظامیہ نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کو لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک اور جماعت اسلامی کے بعض لیڈروں اور کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔ میر واعظ نے ٹویٹ میں کہا کہ کشمیریوں کے خلاف ایسے غیر قانونی اقدام ایک فضول مشق ہیں اور ان سے زمینی حقائق بدل نہیں سکتے۔انہوں نے کہا دھونس دبا¶ کی پالسی اختیار کرنے سے حالات بد سے بد تر ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا