اتحاد برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا: امرتیہ سین
لازوال ڈیسک
نئی دہلیہندوستان کے موجودہ حالات کو لے کر نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین نے بہت ہی تلخ تبصرہ کیا ہے، انھوں نے کہا کہ لوگوں کو مذہبی بنیاد پر تقسیم نہیں کیا جانا چاہیے، بلکہ سبھی کے درمیان اتحاد قائم رکھنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ امرتیہ سین نے کہا کہ ”مجھے لگتا ہے کہ اگر مجھ سے کوئی پوچھے گا کہ کیا مجھے کسی چیز سے ڈر لگتا ہے؟ میں کہوں گا، ہاں۔ ڈرنے کی ایک وجہ ہے میرے پاس۔ ملک کے موجودہ حالات ڈر کی وجہ بن گئی ہیں۔“ امرتیہ سین نے یہ باتیں کولکاتا میں امرتیہ ریسرچ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر کہیں۔امرتیہ سین کا کہنا ہے کہ ”میں چاہتا ہوں ملک متحد رہے۔ میں ایسے ملک میں تقسیم نہیں چاہتا جو تاریخی طور سے لبرل تھا۔ ہمیں ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ ہندوستان صرف ہندوﺅں یا مسلمانوں کا نہیں ہو سکتا۔“ انھوں نے ملک کی روایات کی بنیاد پر متحد رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ ”ہندوستان صرف ہندوﺅں کا ملک نہیں ہو سکتا۔ ساتھ ہی تنہا مسلمان ہندوستان کی تعمیر نہیں کر سکتے۔ ہر کسی کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔“ امرتیہ سین کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں عدم برداشت کی ایک ثقافت تھی کیونکہ یہودی، عیسائی اور پارسی صدیوں سے ہمارے ساتھ رہے تھے۔ اس عدم برداشت کی صفت کر برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔