نریندر سنگھ ٹھاکر
ادھم پور جاری امرناتھ یاترا کے پیش نظر نائب تحصیلدار ڈوڈو رام لال شرما کی قیادت میں ایک ٹیم نے بازار کا وسیع معائنہ کیا۔واضح رہے سب ڈویژنل مجسٹریٹ ڈوڈو کلراج سنگھ کی ہدایت کے مطابق، رام لال شرما نائب تحصیلدار ڈوڈو کی قیادت میںایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس میں انچارج پی پی ڈوڈونے اشیائے ضروریہ کا جائزہ لینے کے لیے ڈوڈو مارکیٹ کا اچانک دورہ کیا۔اس دوران استعمال کی ضروری اشیاءکے معیار اور نرخوں کو چیک کیا گیاجہاںجرمانے بھی عائد کیے گئے۔