ایل جی جموں وکشمیر سے سینٹور ملازمین کے مسائل کا ازالہ کرنے کی اپیل کی
لازوال ڈیسک
سرینگر سینٹور کے ملازمین گزشتہ 15 دنوں سے پریس کالونی سری نگر میں سینٹور ہوٹل سے بلاجواز انخلاءکے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔انکا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے پاس ان ملازمین کے لیے کوئی واضح جاب پالیسی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہائی کورٹ پہلے ہی ان ملازمین کے حق میں حکم جاری کر چکا ہے۔ اس سلسلے میںای جے اے سی کے صدر فیاض احمد شبنمودیگران نے جہاں سینٹور کے درجنوں ملازمین بھی موجود تھے نے انہیں یقین دلایا کہ حکومت اس فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ جوہم جو مطالبہ کر رہے ہیں وہ نہ صرف 160 ملازمین کا مستقبل ہے بلکہ 160 خاندانوں کا مستقبل بھی داو¿ پر لگا ہوا ہے۔ وہ سینٹور ہوٹل میں 1982 سے کام کر رہے ہیں اور ان کی ملازمت کا اچانک چھوٹ جانا ان کے تمام خاندانوں کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے اور ایسے فیصلے کا کوئی جواز نہیں۔ فیاض شبنم نے ایل جی سے اپیل کی کہ ان ملازمین کے کے مسئلے کا حل کیا جائے۔