لازوال ڈیسک
راجوریگورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی کے شعبہ عربی نے فضائل عشرہ ذی الحج کے عنوان پر ایک آن لائن کوئز مقابلے کا انعقاد کیا۔ یہ مقابلہ حکومت کے آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام کے تحت منعقد کیا گیا تھاجس کی نگرانی کالج کے شعبہ عربی کی سربراہ ڈاکٹر نعیم النسائنے کی ۔اس مقابلے کا مقصد طلباءمیں اسلامی مہینے ذی الحج کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی پھیلانا تھا۔ اس مقابلے میں جموں و کشمیر کے مختلف کالجوں کے طلباءکی ایک اچھی تعداد نے حصہ لیا۔ وہیںتمام طلباءجنہوں نے 50فیصد کے کوالیفائنگ نمبر حاصل کیے،کو تعریفی اسناد دی گئیں۔