گورنمنٹ ڈگری کالج جوڑیاں نے ڈاکٹروں کا قومی دن منایا

0
0

این ایس ایس کے رضاکاروں نے عملے کے ارکان کے ساتھ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر جوڑیاں کا دورہ بھی کیا
لازوال ڈیسک
جموںگورنمنٹ ڈگری کالج جوڑیاں نے آج ڈاکٹروں کا قومی دن منایا تاکہ شکشت بھارت اور آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام کے تحت ڈاکٹروں کے کردار اور خدمات کو تسلیم کیا جا سکے۔ اس موقع پراین ایس ایس کے رضاکاروں نے عملے کے ارکان کے ساتھ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر جوڑیاں کا دورہ کیا اور سی ایچ سی میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کو خاص طور پرکووڈ-19 کی وبا کے دوران ان کی خدمات کا اعتراف کرنے کے لیے ہاتھ سے لکھے ہوئے شکریہ کے پیغامات پیش کیے۔وہیں کالج پرنسپل پروفیسر کلدیپ راج شرما نے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی خدمات کو سراہا جو اپنے مریضوں کو بچانے کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر دن رات کام کر رہے ہیں۔اس دوران ڈاکٹر راکیش بھارتی (کنوینر آئی کیو اے سی)، پروفیسر نصیب کمار بھگت (کنوینر ہیلتھ اینڈ ایکو کلب)، ڈاکٹر رمجھم گپتا (کنوینر ایکٹیوٹی کلچرل آفیئرز کمیٹی) اور ڈاکٹر وندنا راجپوت (این ایس ایس پروگرام آفیسر) بھی رضاکاروں کے ساتھ تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا