سکول ایجوکیشن آفیسر ایسوسی ایشن کے بینر تلے وفد ضلع ترقیاتی کمشنر سے ملاقی

0
0

پرموشن اور مستقلی کے حوالے سے یاداشت پیش
ریاض ملک
منڈیضلع پونچھ کے ایک وفد نے سکول ایجوکیشن افیسر ونگ کے بینر تلے اپنے متعدد مسائل کو لیکر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کو ایک تحریری یاداشت پیش کی۔جس میں اپنے کیڈر انچارج ہیڈ ماسٹر، انچارج زونل ایجوکیشن افیسران انچارج پرنسپل کی مستقلی کروانے کا مطالبہ کیاگیا۔ تاکہ اسے اعلیٰ حکام تک پہنچایا جا سکے۔ میمورنڈم میں انہوں نے نشاندہی کیاہےکہ زونل ایجوکیشن آفیسران کے معاملے میں 2008 اور ہیڈ ماسٹروں کے معاملے میں 2012 کے بعد سے ان کے مخصوص کیڈر کےلئے محکمے کی طرف سے کوئی DPC اجلاس نہیں بلایا گیا ہے .CAT کے فیصلے اور 2018 کے SAC کے فیصلے کو بھی نافذ نہیں کیا گیا ہے .انہوں نے کہا کہ بہت سے ریٹائرڈ افسران سروس کے فوائد حاصل کیے بغیراس دارِفانی سے جاچکے ہیں .انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ان سے کئی جونیئر لیکچرار کیڈر کے پرنسپلز کو پرنسپل کے طور پر مارچ 2021 تک ریگولر کیا جا چکا ہے۔مگران کے کیڈر کو نظر اندازکر دیا گیا ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت سنگھ نے افسران ودیگران کی شکایات کو سننے اور سمجھنے کے بعد یقین دلایاکہ اس معاملے کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے اور متعلقہ حکام کو سفارش کے ساتھ میمورنڈم پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وفد کے تمام مشتمل افسران نے اتنے عرصے سے زیر التوا معاملے کو سننے اور اس طرح کے تعاون اور جواب اور یقین دھیانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا