ڈی جی پی کا پولیس اکیڈمی اُدھم پور کا دورہ

0
0

پولیس حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں: دلباغ سنگھ
تمام تر وسائل بروئے کار لائیں، امن پہلی ترجیح؛ افسران کو ہدایت
اُدھم پورڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے شیر کشمیر پولیس اکیڈمی اُدھم پورکا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے یہاں زیر تربیت پولیس افسروں اور اہلکاروں کو ریاست میں امن کو بحالی کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدیات کی۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے بدھوار کو شےر کشمےر پولےس اکےڈمی ادھم پور کا دورہ کےا جہاں انہوں نے زیر تربیت افسران و پولیس اہلکاروں کے دربار سے خصوصی خطاب کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں دیگر اُمور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی جی پی نے افسران اور جوانوں پر زور دےا کہ وہ مستقبل میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تےار رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمےں تمام تر وسائل برائے کار لاکر رےاست میں امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کےلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہے۔ انہوں نے تربےت حاصل کررہے جوانوں پر زور دےا کہ وہ تن دہی اور لگن سے تربےت حاصل کرےں تاکہ آنے والے وقت میں ان کو کسی بھی مشکلات کا سامانا نہ ہو۔ ڈی جی پی نے تربےت حاصل کررہے جوانوں پر زور دےا کہ وہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے دوران صبر اور صلاحیت کا بھرپورمظاہر کرےں جو پےشہ ورانہ پولےسنگ کی نشانی ہے۔اس دوران ڈی جی پی نے ادھم پور میں اےک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈی آئی جی رےاسی، ادھم پور رےنج، اےس اےس پی ، ادھم پور، ضلع ادھم پور کے دےگر سےنئر افسران نے شرکت کی۔اس دوران یہاں سیکورٹی کے حوالے سے بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا