جموں پونچھ لوک سبھا نشست پر این سی کے امید وار ہونگے
امن اور عوام کا وقار ترجیحات میں شامل:ڈاکٹر فاروق عبداللہ
لازوال ڈیسک
جموںجموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کی جانب سے جموں پونچھ لوک سبھا نشست کیلئے امید وار کا اعلان کیا گیا۔واضح رہے پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اس نشست کیلئے نیشنل کانفرنس میں شامل ہونے والے سابق چیف سیکریٹری، سابق وزیراور صدر دھرمارتھ ٹرسٹ بی آر کنڈل کو امیدوار نامزد کیا ہے۔وہیں داکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موصوف ایک اعلیٰ سطح کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں اور ریاست کے تینوں خطوں میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں اسلئے عوام کا خوب تعاون انہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ بی آر کنڈل کی پارٹی میں شمولت کی وجہ سے ہپارٹی بنیادی سطح پر مضبوط ہوگی۔موصوف نے کہا کہ ریاست اس وقت مشکل ترین حالات سے گزر رہی ہے اسلئے لوگ ایک امید کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ڈاکٹر عبداللہ نے پارٹی کیڈر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کی جانب توجہ دی جائے اور پارٹی کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنان ریاست میں آپسی بھائی چارے کیلئے ریاست کے ہر کونے میں ہونے چاہئے۔وہیں بی آ ر کنڈل نے پارٹی کی پالیسیوں اور پروگراموں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشن کو آگے بڑھائیں گے۔موصوف نے پارٹی اعلیٰ کمان کا ان پر یقین کرنے پر شکریہ کیا اور کہا کہ وہ امیدوں پر کھرا اترنے کی کوشش کریں گے۔تقریب میں نیشنل؛ کانفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے کنڈل کا جماعت میں شامل ہونے پر خیر مقدم کیا۔اس موقع پر سینئر لیڈران، سابق رکن پارلیمان، سابق وزرائ کے ہمراہ ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال، محمد شفیع اوڑی، عبدالرحیم راتھر، میاں الطاف احمد، اجے کمار سدھوترہ، سرجیت سنگھ سلاتھیہ، عبدالغنی ملک، مشتاق بخاری اور سجاد کچلو شامل تھے۔