جو آگ آپ کے دل میں ہے وہی آگ میرے دل میں بھی:مودی
یواین آئی
برونیوزیر ِ اعظم نریندر مودی نے آج ملک کے عوام کو پلوامہ دہشت گردنہ حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے 40 جوانوں کی شہادت کا معقولجواب دئے جانے کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ جو آگ آپ کے دل میں ہے ، وہی آگ میرے دل میں بھی ہے ۔مسٹر مودی نے یہاں تقریباََ 33 ہزارکروڑ روپے کے 12 سے زائد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور افتتا ح کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ میں ملک کے لئے جان نثار کرنے والے پٹنہ کے شہید سنجے کمار اور بھاگلپور کے رتن کمار ٹھاکر کو وہ خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا” میں محسوس کر رہا ہوں کہ آپ کے اور عام لوگوں کے دلوں میں کتنی آگ ہے ، جو آگ آپ کے دل میں ہے وہی آ گ میرے دل میں بھی ہے “۔ اس سے قبل بہار کے وزیر ِ اعلیٰ نتش کمار نے بھی کہا کہ جموںوکشمیر کے پلوامہ میں دہشت گرووں کے بزدلانہ حملے میں 40 جوان شہید ہو گئے تھے ، اس سانحہ سے پورا ملک غصہ میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی ایسی بزدلانہ حرکت کی ہے اور جس نے بھی اس میں مدد کی ہے ، اس سے انتقام لیا جائے گا ۔مسٹر کمار نے کہا کہ اس سانحہ میں بہار کے دو جوان شہید ہوئے ہیں ، ان کے اہلِ خانہ کو ریاستی سرکار پوری مدد کرے گی ۔ شہید کے اہل خانہ کوکسی طرح کی کوئی مشکل پیش نہ آئے اس کے لئے ریاستی سرکار نے ا مداد کا علان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا خوشی کی بات ہے کہ عام لوگ بھی ذاتی طور پر شہید نوجوان کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں ۔