اگنی پتھ اسکیم ملک اور نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ : بھوپیش
یواین آئی
چنڈی گڑھ/رائے پورپنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے فوج میں کنٹریکٹ پر بھرتی کی اگنی پتھ اسکیم کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے "فوج کی توہین” اور "نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ” قرار دیا۔اس اسکیم کے اعلان کے بعد سے ہی ملک کے مختلف حصوں میں اسکیم کی مخالفت شروع ہوگئی ہے۔ دریں اثنا آج ایک ٹویٹ میں مسٹر مان نے کہا کہ دو سال تک فوج میں بھرتی روکنے کے بعد مرکز سے نیا حکم آیا ہے کہ فوج میں چار سال میں سبکدوشی کے بعد آپ کو پنشن نہیں ملے گی۔ یہ فوج کی بھی توہین ہے اور ملک کے نوجوانوں کے ساتھ غداری بھی ہے۔اس اسکیم کے خلاف نوجوانوں کے غصے پر مسٹر مان نے کہا کہ ملک بھر میں نوجوانوں کا غصہ بغیر سوچے سمجھے کئے گئے فیصلوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس فیصلے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔اس دوران عام آدمی پارٹی کی پنجاب یونٹ کے ترجمان مالویندر سنگھ کانگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسکیم کے مطابق ریٹائرمنٹ کے چار سال بعد نوجوانوں کو پنشن نہیں ملے گی، ان کے مستقبل کا کوئی انتظام نہیں ہوگا، کوئی انعام وغیرہ نہیں ہوگا۔انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی پانچ کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کرتی ہے اور ملک میں بے روزگاری کی شرح آٹھ سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ایسے منصوبے کی مذمت کرتی ہے اور اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔وہیں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے اگنی پتھ اسکیم کے سلسلے میں مودی حکومت پر تنقید کی ہے اور اسے ملک اور نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ قرار دیا ہے۔مسٹر بگھیل نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ مودی حکومت نے دو سال سے فوج میں بھرتی روک کر اگنی پتھ اسکیم کا نیا شگوفہ چھوڑا ہے۔انھوں نےکہا کہ چار سال بعد اس منصوبے کے تحت بحال ہونے والے نوجوان کیا کریں گے۔انہوں نے انہیں پولس کی بھرتی میں ترجیح دینے کے با رے میں کیے جارہے وعدے کے بارے میں کہا کہ کیا جتنے نوجوان چار برس میں ریٹائرڈ ہوں گے سبھی کی پولس میں بھرتی ممکن ہے؟ ویسے بھی فوج اور پولس کی ٹریننگ میں بہت فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو امن و امان کی صورتحال پر قابو پانا ہے اور اس کے لیے مختلف طریقوں سے کام کرنا پڑتا ہے، جب کہ فوج میںیا تو دوست ہوتا ہے یا پھر دشمن، اس کی تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے سوال کیا کہ ا?خر فوج میں کل وقتی تقرری میں پریشانی کیا ہے۔