کھڑی میں بجلی کی عدم دستیابی سے صارفین پریشان حال،بے تحاشہ کٹوتی کیخلاف برہم
سجاد کھانڈے
کھڑی سب ضلع بانہال کے تحصیل کھڑی میں بجلی کی عدم دستیابی سے بجلی صارفین پریشان حال ہے۔اس سلسلے میں لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بجلی ہر ماہ باضابطہ طور پر بجلی کا کرایہ وصول کرتا ہیں مگر بجلی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں متعلقہ محکمہ اور انتظامیہ سے کئی بار رجوع کیا مگر پھر بھی کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آئے۔ لوگ لگاتار بجلی کی عدم دستیابی سے پریشان حال ہیں۔لوگوں نے کہا کہ بجلی کی آنکھ مچولی سے نہ صرف عوام اور طلباءکی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔ بلکہ دکانداروں کا سامان اور آئس کریم وغیرہ بھی خراب ہو رہی ہے۔جس سے دکانداروں کو شدید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔اس کے علاوہ لوگوں نے کھڑی رابطہ سڑک اور پانی کے اوپر بھی کئی سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں زندگی کے ہر شعبے میں کمی پائی جارہی ہیں اور لوگ گوناںگوں مشکلات سے دوچار ہیں مگر ان مشکلات کو سننے کے لئے کوئی بھی تیار نہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ لوگوں نے یہاں کے عوامی نمائندوں کو بھی ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہاں کے نمائندے زمینی سطح پر کہیں بھی موجود نہیں ہے حالانکہ الیکشن کے وقت وہ لوگوں سے بڑے بڑے وعدے تو ضرور کرتے ہیں مگر آج وہ لوگوں کو راحت پہنچانے میں دور دور تک نظر نہیں آ رہے ہیں۔اس موقع پر لوگوں نے انتظامیہ اور محکمہ بجلی سے اپیل کی ہے کہ وہ لوگوں کے بنیادی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں۔ اور بجلی کی سپلائی کو شیڈول کے مطابق بحال کیا جائے تاکہ بجلی صارفین کو مزید مشکلات کا سامنا نہ اٹھانا پڑے۔