کانگریس حکومت کی حمایت میں کھڑی رہے گی:غلام نبی آزاد

0
0

 

وزیر اعظم سے علاقائی اور قومی پارٹیوں کے صدور کی میٹنگ بلانے کی اپیل
یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس نے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ کے سلسلہ میں وزیر اعظم سے قومی اور علاقائی پارٹیوں کے رہنماؤں کی میٹنگ بلانے کی اپیل کی ہے ۔پارلیمنٹ ہاؤس میں ہفتہ کو ہونے والی کل جماعتی میٹنگ کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے بتایا کہ انہوں نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ذریعہ وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ وہ قومی اور علاقائی پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ خود میٹنگ کریں۔ دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے ان کی اس مانگ کی حمایت کی۔مسٹر آزاد نے کہا کہ پورا ملک پلوامہ حملہ کی وجہٍ سے غمزدہ ہے ۔ قومی سلامتی کے سوال پر کانگریس ،حکومت اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔جموں و کشمیر ہو یا ملک کا کوئی اور حصہ، دہشت گردی کے خلاف کانگریس حکومت کی حمایت میں کھڑی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ پارٹی کے اختلافات ہیں، لیکن ملکی اتحادو سالمیت اور حفاظت کے لئے ہم حکومت کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔ حالت جنگ کو چھوڑ دیں تو آزادی کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے جس میں اتنی بڑی تعداد میں سیکورٹی فورس کے جوان شہید ہوئے ہیں۔ ملک کے تمام لوگ آج ماتم منا رہے ہیں۔ کانگریس اور پورا ملک اس وقت سیکورٹی فورسز، اپنی فوج، سی آر پی ایف اور مقامی پولیس کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو یہ ہم سب کی ترجیح ہے .حکومت کی طرف سے آج بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ میں کانگریس کی طرف سے مسٹر آزاد کے علاوہ مسٹر آنند شرما، مسٹر سی وینو گوپال اور مسٹر جیوتی رادتیہ سندھیا بھی موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا