اونتی پورہ حملہ پر راہل کا اظہار افسوس

0
0

کہامیری ہمدردی حملے میں شہید جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہے
یواین آئی

نئی دہلیکانگریس کے صدر راہل گاندھی نے جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں آج سنٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے تئیں ہمدردی ظاہر کی ہے۔ مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ سی آر پی ایف کے قافلے پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے سے بہت دکھ ہوا۔ اس میں کئی جوان شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا، "میری ہمدردی حملے میں شہید جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت مند ہونے کی خواہش کرتا ہوں۔ "کانگریس کے میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سرجے والا نے بھی دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مودی حکومت کی قومی سلامتی کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کا نتیجہ ہے۔ اونتی پورہ بھی پٹھان کوٹ اور اڑی کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا