یو این آئی
سری نگر// حریت کانفرنس (ع) کے چیر مین میرواعظ مولوی عمر فاروق جمعرات کے دن پلوامہ میں گذ شتہ روز ایک پُر اسرار دھماکے میں زخمی ہوئے طلاب علموں کی عیادت کے لئے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر گئے۔ یو این آئی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق میرواعظ عمر فاروق گذشتہ روز پلوامہ کے کاکہ پورہ میں ایک ٹیوشن سینٹر میں ہوئے پراسرار دھماکے میں زخمی ہوئے طالب علموں کی عیادت کے لئے جمعرات کوایس ایم ایچ ایس ہسپتال گئے۔ میر واعظ عمر فاروق نے ٹویٹ کرتے ہوئےکہا ‘پلوامہ کے کاکہ پورہ میں گزشتہ روز زخمی ہوئے طالب علموں کی ایس ایم ایچ ایس عیادت کے لئے گیا۔ انہیں دیکھ کر تکلیف ہوئی تاہم خدا کا شکر ہے کہ یہ زخمی طلباءصحت یاب ہورہے ہیں۔ ان کی فوری صحتیابی کے لئے دست بدعا ہوں’۔ انہوں نے گذ شتہ روز اس واقعہ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا ‘کاکہ پورہ پلوامہ کے ایک تعلیمی ادارے میں پُر اسرار دھماکے کے نتیجے میں 28 کمسن طلباءکے شدید زخمی ہونے پر زبردست فکر و تشویش لاحق ہے۔ اللہ تعالیٰ سے میری دعا ہے کہ وہ ان معصوم بچوں کو فوری صحت عطا فرمائے اور لواحقین کو ہمت و حوصلہ بخشے’۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز پلوامہ کے کاکہ پورہ میں ایک ٹیوشن سینٹر میں پر اسرار دھماکہ ہوا جس میں 28 طالب علم زخمی ہوئے