طلاب اور مقامی عوام سبز سونے تحفظ کیلئے آگے آئیں:ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی
لازوال ڈیسک
ریاسیترکوٹہ پہاڑیوں میں آنے والے تیس روز میں ایک لاکھ پودے لگانے کا عزم رکھتے ہوئے ضلع ریاسی میں پنتھال سے شجر کاری مہم کا آغاز ہوا ۔اس سلسلہ میں ایک اہم تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی نے مہم کا آغاز کیا وہیں اس موقع پر اے سی ڈی ریاسی، ڈی ایف اوق ریاسی، ایس ڈی ایم کٹرہ، ڈی پی او ریاسی، چیف ہارٹیکلچر آفیسر ، تحصیلدار کٹرہ ، بی ڈی او کٹرہ و دیگر کئی آفیسران موجود تھے۔واضح رہے مہم کے پہلے روز ضلع کے مختلف مقامات پر تین ہزار پودے لگائے گئے ۔وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلاب اور مقامی عوام کو سبز سونے کے تحفظ کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ مقامی عوام اور طلاب اس شجر کاری کی مہم میں اپنا حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ ہم ترکوٹہ پہاڑیوں میں ایک ماہ کے اندر ایک لاکھ پیڑ لگائیں گے۔