ہم سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں:زور آور سنگھ جموال
لازوال ڈیسک
جموںوادی کشمیر میں سی آر پی ایف جوانوں پر ہوئے حملے پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے ٹیم جموں نے کہا ہے کہ ایک بار پھر پاکستان میں سرگرم دہشت گردوں کے کیمپوں کو تباہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ صحیح وقت ہے کہ سکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے کیمپوں کو تباہ کرنے کی اجازت دی جائے۔اس ضمن میں ٹیم جموں کے چیئر مین زور آور سنگھ جموال نے کہا کہ مرکز کو اہم پالیسی اختیار کر کے ریاست کے مختلف حصوں میں سرگرم دہشت گردوں کو ختم کر دینا چاہئے ۔موصوف نے اس موقع پر سی آر پی ایف جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم سوگوان خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔