مقامی باشندے حاجی سلطان پر راستہ بند کرنے کا الزام
لازوال ڈیسک
جموں //آج یہاں بٹھنڈی نالا میں عام لوگوں کو مجبوراً احتجاج پر اترنا پڑا ، جب بٹھنڈی نالا سے عرصہ دراز سے ہو کر گزرنے والا عام لوگوں کا راستہ حاجی سلطان نامی ایک شخص نے بند کر دیا ، اور راس کے دونوں طرف گیٹ لگا دئے جس کے باعث مقامی لوگ میں غم و غصہ برپا ہو گیا ، کیونکہ اس راستے سے ہو کر ان لوگوں کے بچے اسکول جاتے ہیں ، جو کہ اسی راستہ سے ہو کر وقت پر اسکو ل پہنچ سکتے ہیں ، اور اس کے متبادل دوسرا راستہ کافی دور سے ہو کر جاتا ہے ، جس سے ان کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ حاجی سلطان نامی شخص کی ضد سے اس راستے کو بند کر دیا ہے ، جس کو لیکر عام لوگ پریشان ہیں ، تاہم انہوں نے اس راستے کو دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ۔