ورلڈ کپ ٹیم پر جمعہ کو سلیکٹرز کی مہر

0
0

(یو این آئی

ممبئی، ´// قومی سلیکٹر اہم ایم ایس کے پرساد نے حال ہی میں کہا تھا کہ آئندہ ورلڈ کپ کے لئے ایک آدھ مقام کو چھوڑ کر باقی مقام طے ہو چکے ہیں اور جمعہ کو سلیکشن کمیٹی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے جب ہندوستانی ٹیم منتخب کرے گی تو وہ ورلڈ کپ ٹیم پر مہر لگائے گی۔ہندستان کے ساتھ آسٹریلیا نے دو ٹوئنٹی -20 اور پانچ ون ڈے کھیلنے ہیں ۔ ورلڈ کپ سے پہلے ہندستان کی یہ آخری ون ڈے سیریز ہوگی۔ ہندستان نے حال ہی میں آسٹریلیا کے دورے میں ون ڈے سیریز 2-1 سے اور نیوزی لینڈ میں ون ڈے سیریز 4-1 سے جیتی تھی۔چیف سلیکٹر پرساد نے ہندستان کے نیوزی لینڈ کے دورے کے بعد کہا تھا کہ ایک آدھ مقام کو چھوڑ کر ورلڈ کپ کے لئے 14 مقامات طے ہو چکے ہیں۔ ورلڈ کپ 30 مئی سے انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے کچھ سینئر کھلاڑیوں کو آرام ملے گا جبکہ آزمائے جا رہے کچھ کھلاڑی اس سیریز میں خود کو ثابت کریں گے ۔ جن کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے گا ان کے لئے طے ہے کہ وہ ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ بنیں گے ۔کپتان وراٹ کوہلی کو آسٹریلیا کے خلاف آخری دو ون ڈے اور پورے نیوزی لینڈ کے دورے آرام دیا گیا تھا لیکن وہ آسٹریلیا کے خلاف کپتانی سنبھالیں گے ۔ مسلسل کھیل رہے اور وراٹ کی غیر موجودگی میں کپتانی سنبھالنے والے روہت شرما کو آرام دیا جا سکتا ہے ۔ روہت کے ساتھ ساتھ فاسٹ بولر محمد سمیع اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کو بھی آرام دیا جا سکتا ہے ۔پرساد سے جم کر تعریف پانے والے نوجوان بلے باز رشبھ پنت دونوں سیریز میں کھیل سکتے ہیں۔ لوکیش راہل کو بھی دونوں سیریز میں آزمایا جا سکتا ہے ۔ راہل کو آل را¶نڈر ہردک پانڈیا کے ساتھ آسٹریلیا دورہ سے واپس بلا لیا گیا تھا کیونکہ دونوں نے ایک چیٹ شو میں خواتین پر کچھ قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔پانڈیا کو پھر بعد میں نیوزی لینڈ کے دورے میں ہندستانی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جبکہ راہل ہندستان اے ٹیم کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ راہل کے لئے یہ سیریز ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ بنانے کا آخری موقع ہو گی۔اوپنر شکھر دھون کو اس سیریز میں اپنی کارکردگی میں تسلسل ظاہر کرنے کا موقع ملے گا۔ شکھر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ دونوں جگہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور گزشتہ آٹھ ون ڈے اننگز میں وہ دو نصف سنچریوں کی مدد سے 243 رن ہی بنا پائے ہیں۔ شکھر کے ساتھ راہل اننگ کی شروعات کر سکتے ہیں۔ہندوستانی تیز حملے میں جگہ بنانے کے لئے بے چین امیش یادو کو اس سیریز سے ایک اور موقع ملے گا۔ امیش نے رنجی ٹرافی میں کافی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ گزشتہ دونوں غیر ملکی دوروں پر آرام پانے والے تیز گیند باز جسپریت بمراہ میچ پریکٹس کے لئے اس سیریز میں لوٹیں گے ۔مڈل آرڈر میں امباٹ¸ رائیڈو، کیدار جادھو، دنیش کارتک، وجے شنکر اور پنت کے لئے یہ سیریز ورلڈ کپ کی اپنی جگہ پختہ کرنے کا شاندار موقع ہوگی۔ آل را¶نڈر رویندر جڈیجہ بھی آل را¶نڈر پوزیشن کے لئے اپنی دعویداری پیش کریں گے ۔بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز خلیل احمد کے لئے یہ سیریز اپنی جگہ بنانے کا موقع ہو گی ۔ ہندوستانی ٹیم کے دونوں اسپنر یجویندر چہل اور کلدیپ یادو بھی اس موقع کو بھنانا چاہتے ہیں۔ورلڈ کپ کے لئے سلیکٹرز اپنی ٹیم تیار کر چکے ہیں اور جمعہ کو ٹیم کے اعلان کے ساتھ یہ طے ہو جائے گا کہ ورلڈ کپ میں کون کون سے کھلاڑی ہندستان کی نمائندگی کرنے جا رہے ہیں۔یو این آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا