خراب موسمی حالات سے بسنت گڑھ کی عوام بے حد متاثر

0
0

ریاستی انتظامیہ نے لوگوں کو خدا کے سہارے چھوڑا : ہرش دیو سنگھ
نریندر سنگھ ٹھاکر
ادھمپور//ایک ماہ سے خراب موسمی حالات کی وجہ سے ضلع ادھمپور کی تحصیل ڈوڈو بسنت گڑھ میں مختلف مکانات اور فصل کے نقصان کے حوالے سے جے کے این پی پی کے چیئر مین اور سابق وزیر ہرش دیو سنگھ نے ریاستی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ لوگوں کی پریشانیوں کے ازالہ کرنے میں ناکام رہی – انہوں نے کہا کہ رام نگر بسنت گڑھ سڑک اور ٹرینگلی ڈوڈو سڑک گزشتہ ایک ماہ سے بند پڑی ہے، جس کی وجہ سے عام لوگوں نے نہایت دشواریوں کا سامنا کیا لیکن ان کی مشکلات کے ازالہ کے لئے کوئی بھی یہاں نہیں پہنچا – انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان جگہوں پر برف ہٹا کر سڑک صاف کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی – ان کے مطابق بجلی کا نظام مکمل طور پر بسنت گڑھ ریچک کڑوا میں درہم برہم ہو گیا تھا اور کھمبوں کو بھی برف کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ،لیکن متعلقہ آفیسران اسکی مرمت کو یقینی نہیں بنا سکے جو قابلِ مزمت ہے – انہوں نے مزید کہا کہ لگ بھگ تمام گاو¿ں میں پھلوں کے درخت مکمل طور پر اکھڑ گئے جس کی وجہ سے کسان سکتے میں آ گئے تھے لیکن ان کے اس نقصان کی بھرپائی تو چھوڑئے کوئی ان کے غم میں شریک ہونے اور ان کو سہارا دینے نہیں پہنچا – ان کا کہنا تھا کہ اس سب کے علاوہ پانی کی وجہ سے بھی لوگ پریشان رہے لیکن کوئی بھی ذمہ دار پانی کو ٹھیک طرح سے لوگوں تک پہنچانے کے لئے نہیں پہنچا – انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے لوگوں کو خدا کے سہارے چھوڑا ہے اور خود کو نقل و حمل کرنے سے قاصر ہیں – ان کے مطابق لوگوں نے اس وقت میں نہایت پریشانی اور دشواری کا سامنا کیا لیکن انتظامیہ ان تک بنیادی سہولیات کو نہیں پہنچا سکی ،یا انہوں نے پہنچانے کی کوشش تک ہی نہیں کی – انہوں نے ریاستی گورنر اور انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ان علاقہ جات کے لوگوں کی پریشانی کو مد نظر رکھ کر جلد از جلد ان کے لئے امداد پہنچائیں اور تمام تر بنیادی سہولیات کو ان کے لئے یقینی بنائیں – انہوں نے اس کے علاوہ یہ اپیل بھی کی کہ بسنت گڑھ اور دودو سڑک کو بھی اولین فرست میں گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے صاف کروایا جائے تاکہ ان وجوہات سے عام زندگی مزید متاثر نہ ہو ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا