ہندستان اے نے انگلینڈ لائنز کو دی فالو آن کی شرمندگی

0
0

یو این آئی
میسور ، // تیز گیندباز نودیپ سینی (30 رن پر تین وکٹ) اور لیفٹ آرم اسپنر شہباز ندیم (32 رن پر تین وکٹ) کی خطرناک گیند بازی سے ہندستان اے نے انگلینڈ لائنز کو دوسرے غیر سرکاری ٹیسٹ کے دوسرے دن جمعرات کو فالو آن کی شرمندگی کا سامنا کرنے پر مجبور کر دیا۔انگلینڈ لائنز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں محض 140 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ہندستان اے نے پہلی اننگز میں 392 رنز بنائے تھے ۔ ہندستان اے کو اس طرح پہلی اننگز میں 252 رنز کی برتری ملی اور اس نے مہمان ٹیم کو فالو آن کرا دیا۔ انگلینڈ لائنز نے دن کا کھیل ختم ھوے تک بغیر کوئی وکٹ کھوئے 24 رنز بنا لئے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے ابھی 228 رنز کی ضرورت ہے ۔ہندستان اے نے صبح تین وکٹ پر 282 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی پہلی اننگز 392 رنز پر ختم ہوئی۔ کرونا نائر اپنے کل کے 14 رن کے اسکور پر ہی آ¶ٹ ہو گئے ۔ شریکر بھرت نے 53 گیندوں پر 46، شہباز ندیم نے 11، مینک مارکنڈے نے 11 اور ورون ارون نے 16 رنز بنائے ۔ہندستان اے کے اسکور میں 29 اضافی رنز کا بھی تعاون رہا۔ انگلینڈ لائنز کی جانب سے جیک چیپل نے 60 رن پر چار وکٹ اور دانی برگز نے 71 رن پر تین وکٹ لئے ۔انگلینڈ لائنز کے بلے باز ہندوستانی گیند بازوں کا سامنا نہیں کر سکے اور پوری ٹیم 48.4 اوور میں 140 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سینی نے 30 رن پر تین وکٹ، ندیم نے 32 رن پر تین وکٹ، ارون نے 47 رن پر دو وکٹ اور جلج سکسینہ نے 10 رن پر دو وکٹ لئے ۔انگلش ٹیم کی اننگز میں ولی پوپ 25 رن کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ۔ میکس ھولڈن نے 19، بین ڈکٹ نے 15، اسٹیون ملان¸ نے 19، لیوس گریگوری نے 11، ڈومینک بیس نے 16 اور ٹام بیلی نے ناٹ آ¶ٹ 13 رنز بنائے ۔یو این آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا