یو این آئی
لاہور،//لاہور ہائی کورٹ نے جمعرات کو گزشتہ مہینے ہوئے ساہیوال قتل واقعہ کی عدالت تفتیش کے احکامات دیئے ہیں۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار محمد شمیم نے اس معاملے میں دائر عر ضداشت پر شنوائی کرتے ہوئے مبینہ فرضی مڈبھیڑ ساہیوال قتل واقعہ کی جانچ کے لئے عدالتی کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا ہے ۔ ساہیوال قتل واقعہ میں مارے گئے خلیل کے بھائی جلیل نے اس معاملے میں عرضی داخل کی تھی۔پاکستان کے نیوز چینل جیوز نیوز کے مطابق ہائی کورٹ کے جسٹس شمیم نے سیشن جج کو اس معاملے کی عدالتی جانچ کے لئے مجسٹریٹ کے تقرری کا حکم دیا ہے ۔متاثر خاندان کے وکیل احتشام امیر الدین نے کہا ہے کہ “لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس نے مقامی سطح پر مجسٹریٹ سے عدالتی جانچ کا حکم دیا ہے ۔”واضح رہے کہ 19 جنوری کو ساہیوال میں مبینہ فرضی مڈبھیڑ میں چار لوگوں کی موت ہوگئی ۔ انسداد دہشت گرد دستہ (سی ٹی ڈی) کا دعوی ہے کہ اس نے ساہیوال مڈبھیڑ میں دہشت گردی تنظیم داعش کے مقامی کمانڈر سمیت تین دیگر لوگوں کو ہلاک کردیا تھا۔ سی ٹی ڈی کے دعوی کے برعکس عینی شاہدین نے کہا ہے کہ کار میں بیٹھے لوگوں نے افسران پر گولیاں نہیں چلائیں اور نہ ہی ان کی کار سے دھماکہ خیز مادہ برآمد کیا گیا تھا۔یو این آئی