دو ہزار لوگوں نے انسانی زنجیر احتجاج میں حصہ لیا
لازوال ڈیسک
کرگللداخ کو انتظامی صوبے کے درجے کے اعلان کے بعد کرگل کی عوام نے صوبائی ہیڈکوارٹر کو گھورنی بنیادوں پر رکھنے کیلئے احتجاجی مہم چھیڑ رکھی ہے جس کے چلتے یہاں چھٹے روز بھی احتجاج جاری رہا ۔واضح رہے انسانی زنجیر نامی اس احتجاج میں کرگل کے مختلف علاقہ جات سے دو ہزار لوگوں نے شمولیت کر صوبائی ہیڈکوارٹر کو گھورنی بنیادوں پر رکھنے کی مانگ کی ۔وہیں مشترکہ مزاحمتی کمیٹی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران مستقبل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عوام آپے سے باہر جارہی ہے جس کی ذمہ داری حکومت کی ہوگی ۔علاوہ ازیں کرگل سے باہر آباد کرگلی باشندگان نے ایران، عراق، کویت، ممبئی اور اترا کھنڈ میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے اور اپنے مطالبات کو اہم ثابت کیا ۔اسی سلسلہ میں جے آر سی کی جانب سے جمعہ کو بھی بعد نماز جمعہ احتجاج کی کال دی ہے جو مختلف مقامات سے شروع ہو کر برو کے مقامات پر اختتام پذید ہونگے۔