شمالی عراق میں پانچ دہشت گرد ہلاک

0
0

بغداد، ´// شمالی عراق کے نینوی صوبہ میں عراقی سلامتی دستوں کی جمعرات کو چلائی گئی مہم میں اسلامک اسٹیٹ( آئی ایس) کے پانچ دہشت گرد مارے گئے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد مان نے بتایا کہ عراقی فوج اور پولیس کمانڈو کی مشترکہ مہم میں نینوی صوبہ کی راجدھانی موصل میں یہ دہشت گرد مارے گئے اور اس مہم میں آٹھ سرنگوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ سلامتی دستوں نے ایک سرنگ پر حملہ کرکے چار آئی ایس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ پانچویں دہشت گرد نے گھرا دیکھ کر خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔عراق میں 2017کے آخر میں سلامتی دستوں کی طرف سے آئی ایس دہشت گردوں کے خلاف چلائی گئی زوردار مہم کے بعد سیکورٹی کی صورتحال میں زبردست بہتری آئی ہے ۔ز نہوا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا