سید نیاز شاہ
پونچھ// پونچھ و راجوری کی بطور کلچرل آفیسر کمان سنبھالنے کے بعد آج ضلع پونچھ میں کلچرل آفیسر ڈاکٹر علمدار عدم جو کہ ضلع پونچھ سے ہی تعلق بھی رکھتے ہیں کا آج سول سوسائٹی پونچھ کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا، اس موقع پر سول سوسائٹی پونچھ کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ سے بعض آفسران بھی موجود تھے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین نے ڈاکٹر علمدار عدم کی تعیناتی پر انہیں مبارک باد بھی پیش کی اور آنے والے وقت میں ان کے بہتر کارکردگی کی امید بھی جتائی ڈاکٹر علمدار عدم نے تقریب کے بعد میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ہی ضلع میں تعیناتی پر خوش ہیں اور کوشش کریں گے کہ جب تک یہاں رہیں پونچھ اور راجوری کے تمدن و کلچر کو نئی بلندیوں تک لے کر جائیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے راجوری میں بھی ڈاکٹر علمدار عدم کا والہانہ استقبال کیا گیا تھا۔