ا سرائیلی فوج کی مسلسل مشقیں وادی اردن کے فلسطینیوں کیلئے عذاب بن گئیں

0
0

ےو این این
مقبوضہ بیت المقدس ´//فلسطین کے مقبوضہ وادی اردن میں اسرائیلی فوج پہلی مشقیں ختم کرتی ہے تودوسری شروع کردی جاتی ہیں۔ مسلسل مشقوں نے فلسطینی آبادی کی زندگی عذاب بنا رکھی ہے۔تفصیلات کے مطابق فروری کے مہینے میں وادی اردن میں اسرائیلی فوج کی یہ دوسری مشقیں جاری ہیں جن میں فلسطینیوںکو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔ صہیونی فوج نے گزشتہ روز ایک بیان میں مقامی فلسطینی آبادی کو حکم دیا کہ وہ صبح چھ سے شام چھ بجے تک گھر خالی کردیں اور یہ سلسلہ آج تک جاری رہے گا۔ مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی تازہ مشقیں ‘الراس الاحمر’ المیتہ۔ البرج۔ حمامات المالح اور دیگر قصبوں میں جاری ہیں۔ گذشتہ ہفتے بھی ان علاقوں کے 50 خاندانوں کو گھروں سے نکال دیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا