پنچایتی انتخابات میں اب مزید تاخیر نہیں :ووہرہ

0
0

گورنر نے جموں وکشمیرمیںپنچایتی راج آڈیننس 2017ء نافذ کیا
لازوال ڈیسک

  • نئی دلی؍؍گورنر این این ووہرا نے جموں وکشمیر میں پنچایتی راج آڈیننس 2017ء کو نافذ کرنے کی منظوری دی ہے ۔گورنر جو ہمیشہ سے ہی پنچایتی راج کی اہمیت پر زور دیتے آئے ہیں،نے کہا کہ اب وقت آیا ہے جب ہمیں پنچایتی راج انتخابات منعقد کرنے میں مزید تاخیر نہیں کرنی چاہیئے۔گورنر نے کہا کہ لوگوں کو فیصلہ سازی میں حصہ لینے کے سلسلے میں پی آر آئی کو قائم کیا گیا ہے جس کی بدولت ترقیاتی پروگراموں کی عمل آوری پر نگرانی رکھنے میں کافی مددمل سکے گی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ گورنر نے وزیرا علیٰ کے ساتھ غور و خوض کر کے 2016ء کے موسم گرماسے ہی شہری و دیہی سیلف گورننگ باڈیز کے انتخابات کو عمل میں لانے پر زور دیتے آئے ہیںاور اب پنچایتی انتخابات 2017-18 کے موسم سرما میں منعقد ہوں گے۔آنے والے انتخابات کے مقررہ وقت کو مد نظر رکھتے ہوئے گورنر نے جے اینڈ کے پنچایتی راج ( ترمیم ) آڈی ننس 2017 کو نافذ کرنے کو منظوری دی ہے تاکہ سٹیٹ چیف الیکٹورل آفیسر کو بااختیار بناتے ہوئے ڈی لمٹ حلقہ پنچایتس کی نشاندہی کر کے پنچایتی انتخابات منعقدکئے جاسکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا