شاہ رخ خان کی امیتابھ بچن سے”بدلہ“ لینے کی” دھمکی“

0
0

فلم ”بدلہ“ میں امیتابھ بچن اور تاپسی پنوں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں
یو این این
ممبئی // بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی جانب سے بالی وڈ بگ بی کو کیا گیا ٹویٹر پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں کنگ خان نے امیتابھ بچن کو ”بدلہ“ لینے کی دھمکی دی ہے۔بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے گزشتہ روز ٹوئٹ کی ”بچن سر میں آپ سے بدلہ لینے آرہا ہوں لہٰذا تیار رہیے گا۔“ اس ٹوئٹ پر صارفین حیران پریشان رہ گئے کہ آخر ایسا کیا ہوگیا کہ کنگ خان کو امیتابھ سے بدلہ لینے کی ضرورت پڑ گئی۔ دوسری جانب بگ بی نے شاہ رخ خان کے ٹوئٹ کا جواب اس طرح دیا ”ارے بھائی شاہ رخ خان بدلہ لینے کا ٹائم تو نکل گیا اب تو سب کو بدلہ دینے کا ٹائم ہے۔دراصل کنگ خان اور امیتابھ بچن کے درمیان ٹوئٹر پر جاری یہ دلچسپ لڑائی کسی پرانی جنگ کا حصہ نہیں بلکہ امیتابھ کی آنے والی فلم ”بدلہ“ کی تشہیری مہم کا حصہ ہے۔ فلم ”بدلہ“ میں امیتابھ بچن اور تاپسی پنوں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ فلم شاہ رخ خان اوران کی بیوی گوری خان کی پروڈکشن میں تکمیل پائے گی۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں سٹارز سوشل میڈیا پر فلم کی”دھمکی“ آمیز انداز میں تشہیر کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا