شیراز چوہدری
جموں ؍؍عام آدمی پارٹی کے جموں پونچھ لوک سبھا حلقہ کے صدر امیت کپور نے بشناہ علاقے کے پنڈوریاں گاؤں میں پارٹی کے دفتر کا افتتاح کیا اس موقع پر درجنوں افراد نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی پروگرام کا اہتمام گاؤں کے سنیل کمار کرن اتری اوتار سنگھ آشو اور دیگر نے کیا ۔اس موقع پر لوگوں کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے امت کپور نے کہا کہ یہ بہت خوشی کا وقت ہے کہ لوگ مختلف سیاسی نظریات کی قربانی دے کر عام آدمی پارٹی کی حمایت کر رہے ہیں انہوں نے کہا عام آدمی پارٹی نے ملک کی سیاست میں انقلاب لانے کا کام کیا ہے لوگ تمام سیاسی جماعتوں کو اچھی طرح آزما چکے ہیں اور جانتے ہیں کہ تمام رہنما الیکشن سے پہلے بڑے بڑے وعدے کرتے ہیں اور پھر واپس چلے جاتے ہیں کپور نے کہا عام آدمی پارٹی واحد پارٹی ہے جس نے جو بھی وعدہ کیا ہے اسے پورا کیا ہے کپور نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جس طرح سے عام آدمی پارٹی کا خاندان بڑھ رہا ہے اس سے باقی سیاسی جماعتوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں انہوں نے کہا ملک میں مستقبل کا وقت عام آدمی پارٹی کا ہے اس موقع پر رجنی جموال اسلم کوہلی ہرنیک عثمان کوہلی اور دیگر ممبران موجود تھے۔